مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں خواجہ سعدر فیق، مریم اورنگزیب اور حنیف عباسی نے کہا ہے گذشتہ دور حکومت میں لوٹ کھسوٹ کی پالیسی تھی، پچھلی حکومت نے کوئی کام نہیں کیا، لٹو تے پھٹو کی پالیسی تھی، ہمارا فیصلہ تھا کہ ڈنڈے اور سوٹے سے زرداری کی حکومت کو نہیں بھگائیں گے، عمران خان کی تلاشی شروع ہورہی ہے، بتائیں گے بنی گالہ کا گھر کہاں سے آیا؟، نوازشریف نے پاکستان کے عوام کو موٹروے دی اور ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، عمران خان آپ کا کام الزامات لگانا ہے ہم عوام کی خدمت کرتے ہیں، ملک میں روشنیاں لوٹ رہی ہیں، ملک ترقی کر رہا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر آج ریکارڈ حد تک پہنچ چکے ہیں، محمد نوازشریف معاشی میدان میں بھی جوہری دھماکہ کرنا چاہتے ہیں،2018میں عوام ایک بار پھر محمد نوازشریف کو وزیراعظم منتخب کریں گے۔ وہ یہاں گوجرانوالہ میں منعقد ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا 2013ءسے پہلے ملک میں جگہ جگہ بدامنی کا دوردورہ تھا، جب ہماری حکومت آئی تھی تو ملک مقتل بناہوا تھا، لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی ٹھپ ہوچکے تھے، ہمارے اقتدار سنبھالنے کے وقت ادارے زبوں حالی کا شکار تھے، 2013 سے پہلے ملک کے ڈیفالٹ کی باتیں ہورہی تھیں، گذشتہ دور حکومت میں لوٹ کھسوٹ کی پالیسی تھی۔ خواجہ سعدرفیق نے کہا مشرف نے 8 برسوں کے دوران ملک کا ستیاناس کردیا، لوڈشیڈنگ کی صورتحال اب مزید بہترہوگی، بلاول کے بابا کے پانچ سال ستیاناس کے سال تھے، ہمارے آنے سے پہلے کراچی قتل گاہ اور سندھ میں ڈاکوراج تھا، قاتل کو مقتول اور مقتول کو قاتل کا پتہ نہیں تھا، آپ ہمیں موٹو گینگ کہتے ہیں، ہم آپ کو لمبو گینگ نہیں کہیں گے، عمران خان گینگ بنانا، لوگوں کا تمسخرا اڑانا آپ کو ہی زیب دیتا ہے، پچھلی حکومت نے کوئی کام نہیں کیا،لٹو تے پھٹو کی پالیسی تھی،ہمارا فیصلہ تھا ڈنڈے اور سوٹے سے زرداری کی حکومت کو نہیں بھگائیں گے۔انہوں نے کہاکہ جو ہمیں چبانے کی کوشش کرے گا اس کے دانت ٹوٹ جائیں گے،مسلم لیگ عزت والے لوگوں کی جماعت ہے،آپ کی طرح سیاسی آوارہ گردوں کا مجمع نہیں،آپ کی طرح بھان متی کا کنبہ نہیں جس کی کوئی سمت نہیں جھوٹ بھی بولتے ہو پھر صادق اور امین بھی کہلاتے ہو،ہم توحساب دینے آگئے تیراکیابنے گا۔نیٹ نیوز کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے کہا ہم سے پہلے کراچی مقتل بنا ہوا تھا، سندھ میں ڈاکو راج تھا، قاتل کو مقتول اور مقتول کو قاتل کا پتہ نہیں تھا، بلاول کے بابا کے 5 سال ستیا ناس کے سال تھے، مشرف کے آٹھ سال تباہی کے سال تھے۔ وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا عمران خان آپ کا کام الزامات لگانا ہے ہم عوام کی خدمت کرتے ہیں،محمد نوازشریف کے ایک اشارے پر عوام کا سمندر ٹھاٹھیں مارنے لگتاہے،محمد نوازشریف ملک کوتین بار وزیراعظم بننے کا شرف ملا ہے،پاکستان آگے لے جانے میں محمد نوازشریف کا اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا آج پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگارہے،آج2013والا پاکستان نہیں،آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایشیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے،جھوٹے الزامات لگانے سے کوئی نااہل نہیں ہوتا،خیبرپی کے میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ نہ بنانے والے ہم سے مقابلہ کرتے ہیں،پاکستان کے عوام ہی وزیراعظم کی طاقت ہیں۔انہوں نے کہاکہ مقابلہ کرنے والے پہلے اپنے اندر مقابلے کی صلاحیت پیداکریں،2018میں عوام ایک بار پھر محمد نوازشریف کو وزیراعظم منتخب کریں گے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا گوجرانوالہ کے عوام مسلم لیگ (ن) سے محبت کرتے ہیں،عمران خان ذلت،رسوائی،آپ کا مقدربنے گی،عمران خان صاحب گالیوں اور الزامات کی سیاست کو چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا محمدنوازشریف نے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کردیا ہے،18,18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی ختم ہوچکا ہے،نوازشریف نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کا بھرپور جواب دے کر ملک کا دفاع ناقابل تسخیر کردیا۔