ملتان (کرائم رپورٹر)حضرت شاہ رکن عالم کا عرس مبارک کے سلسلے میں سی پی او ملتان سرفراز احمد فلکی کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز ملتان سیف اللہ خٹک نے سیکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ کی۔میٹنگ میں ایس پی سٹی غلام مصطفی پہوڑ‘ ڈی ایس پی ممتاز آباد‘ ڈی ایس پی دہلی گیٹ ‘ڈی ایس پی حرم گیٹ‘ ایس ڈی پی او صدر ملتان‘ڈی ایس پی ٹریفک‘ مہتمم اوقاف‘ اسپیشل برانچ اور انچارج سکیورٹی نے شرکت کی۔ جس مےں زائرےن کی بڑی تعداد شرکت کرے گی جس کے پےش نظر پولےس نے سکےورٹی انتظامات کئے تاکہ امن و امان کو عرس کے موقع پر ےقےنی بناےا جا سکے زائرےن کے جان و مال کی حفاظت ، غنڈہ عناصر کی سرکوبی ، سماج دشمن عناصر و تخرےب کاروں کے خلاف موثر اقدام کےا جا سکے سی پی اوملتان سرفراز احمد فلکی کی ہداےت کے مطابق دربار کے اردگرد سرچ لائٹس اور کےمروں کا انتظام ےقےنی بناےا گیا ہے، انٹرنس پر لےڈےز کےبن بنائے گئے ہیں تاکہ لےڈےز پولےس لےڈےز کی باپردہ مکمل تلاشی لے سکےںاور لوگوں کے لئے لوہے کے پائپ لگائے گئے ہیں تاکہ قطار مےں ذائرےن اندر داخل ہو سکےں۔پولےس ملازمان کی روف ٹاپ ڈےوٹی لگائی گئی ہے ۔ تاکہ سکےورٹی کو مزےد سخت کےا جا سکے عرس حضرت شاہ رکن عالم کے اورال انچارج ایس پی سٹی دوےژن ملتان ہےںجن کے ساتھ 4 ڈی ایس پیزاور5انسپکٹر‘164اپر سبارڈےنےٹ628کنسٹےبل20لےڈی کنسٹےبل سمیت کل 822 پولیس افسران و ملازمین اپنی ڈےوٹی دو شفٹوں میںانجام دے رہے ہیں۔
سیکورٹی/ اجلاس