لاہور میں فلاح عامہ کے منصوبوں پر کام جاری ہے: صدر الخدمت فائونڈیشن

لاہور (خصوصی نامہ نگار )صدر الخدمت فائونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے کہاہے کہ الخدمت فائونڈیشن لاہور کے زیر اہتمام سینکڑوں پروجیکٹس شہر کے مختلف علاقوں میں فلاح وبہود کے کاموں میں مصروف عمل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نصیر آباد میں معذور افراد میں وہیل چیئر کی تقسیم کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں قدرتی آفات ہوں یا سیلاب الخدمت کے کارکن ضرورت مند افراد کی خدمت میں پیش پیش نظر آتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن