اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چوہدری نثار اور سینیٹر پرویز رشید کے تعلقات کے بارے میں راوی چین چین ہی لکھ رہا ہے، اس مسئلے پر انہوں نے سینئر صحافی محمد نواز رضا کو ایکسپرٹ قرار دیا۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوںنے کہا کہ دونوں کے تعلقات کار کے معاملے پر ان کا بھی نواز رضا سے ہی رابطہ رہتا ہے۔ وہ اس مسئلے کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ جس کو ان کے بارے میں پوچھنا ہو وہ نواز رضا سے رابطہ کرے۔
نثار‘ پرویزرشید کے تعلقات پر نوازرضا سے رابطہ کیا جائے: شاہد خاقان کا صحافیوں کو جواب
Jan 23, 2018