اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے ملزمان شفقات،صابرشاہ اور محمد لیاقت کی اپیلیں سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے سزاﺅں پر عملدرآمد روک دیا ہے جبکہ مقدمہ کے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں ، سوموار کو اپیلوں کی سماعت جسٹس عظمت سعید اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل عدالت عظمی کے 2 رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے ملزمان کی وکلا کے ابتدائی دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے اپیلیں سماعت کیلئے منظور کرلیں اور ملزمان کی سزاوں پرعمل درآمد روک دیاعدالت نے فریقین کونوٹسز جاری کرتے ہوئے مزید سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی،یاد رہے کہ ملزم لیاقت پر ایک صحافی پر حملے کاالزام ہے ،شفقات اورصابرشاہ پر لاہور میں ایک وکیل ارشد علی کے قتل کاالزام تھا، ملٹری کورٹ نے ملزمان کوسزائے موت سنائی تھی۔
سزائے موت عملدرآمد