ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس و جے ٹی ٹی نے تھانہ پاک گیٹ کے علاقہ صرافہ بازار میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران میچ فکسنگ و آکڑہ جوا میں ملوث 4ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جن کے قبضہ سے 43 فیکس مشینیں برآمد ہوئی ہیں۔ علاوہ ازیں علاقہ میں دکانوں و مکانوں کی چیکنگ کی گئی اور شہریوں کے کوائف اکٹھے کئے گئے۔ پولیس نے زیرحراست افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
میچ فکسنگ