ملتان (لیڈی رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان کی جانب سے جنوبی پنجاب کے دورہ پر آئی ہوئی آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈسن نے وومن انٹرپرینور یونٹ روہی کرافٹ کا دورہ کیا اس موقع پر چیئرپرسن وومن انٹرپرینور سب کمیٹی ایوان ثروت زہرہ سابق نائب صدر ایوان میجر (ر) طارق خان‘ سیکرٹری جنرل خرم جاوید‘ کرافٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمدعلی واسطی نے انہیں روہی کرافٹ کا وزٹ کرایا جہاں خواتین کے لئے ایمبڈائری‘ سلائی‘ جیولری کا کام کیا جا رہا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے خواتین سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر سیدہ ثروت زہرہ نے انہیں روہی کرافٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نے خواتین کے کام کو سراہا اور مصنوعات کی تیاری کے مراحل دیکھتے ہوئے خواتین کی ہنرمندی محنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ہنر سیکھ کر اپنے اور اپنے گھر والوں کا ہاتھ بٹا سکتی ہیں اور اپنا معاشی مستقبل سنوار سکتی ہیں جس سے پاکستان میں مسائل کم ہو سکتے ہیں۔ فرسٹ سیکرٹری ہگھبولیم کوارڈینیٹر متین امین‘ میرک کورال بھی آسٹریلین ہائی کمشنر کے ہمراہ تھے۔
مارگریٹ ایڈسن