چشتیاں(نمائندہ نوائے وقت)چشتیاں کی بستی ناصرہ آباد میں خاوند نے تیز دھار آلہ کی مدد سے اپنی بیوی اور نانی کو قتل کردیا ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز چشتیاں کی بستی ناصرہ آباد میں شوہر نے بیوی اور نانی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر دیے۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات کارراوئی کے بعد معلوم ہو سکیں گی۔