مشال قتل کیس: گواہوںکے بیانات قلمبند ہونے کا سلسلہ جاری، سماعت پرسوں تک ملتوی

ہری پور(آئی این پی)طالب علم مشال خان قتل کیس کی سماعت 25جنوری تک ملتوی، مشعال خان کے والد لندن پہنچ گئے۔ کیس کی سماعت کے دوران مزید گواہان کے بیانات قلم بند ہونے کا سلسلہ جاری، جرح مکمل کر لی گئی۔ سماعت سنٹرل جیل ہری پور میں جاری ہے، گزشتہ سماعت کے دوران تفتیشی افسر فاضل خان پر وکلاء کی جانب سے جرح کا سلسلہ مکمل کرلیا گیا ہے اب گواہوں کو طلب کرنے کے ساتھ ملزمان کے بیانات ریکارڈ کیے جار ہے ہیں سماعت دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج فضل سبحان خان سماعت کر رہے ہیں آج ہونے والی سماعت کے دوران مشال خان کے والد اقبال لالہ سنٹرل جیل میں قائم ٹرائل کورٹ میں موجود نہیں تھے ان کے وکلاء سرکاری پراسیکیوٹر سمیت ملزمان کے وکلاء عدالت میں موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...