کوئٹہ(نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ سیف سٹی منصوبے پر عملدرآمد کی منظوری دیدی۔ وزیراعلیٰ نے ایک ہفتے کے اندر منصوبے پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ سیف سٹی منصوبے میں شہر میں نئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب‘ جرائم کی روک تھام کیلئے جدید فرانزک لیب، سکیورٹی اداروں کی تربیت اور جدید اسلحہ کی فراہمی بھی منصوبے کا حصہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے تمام متعلقہ اداروں سے رپورٹس طلب کرلیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ سیف سٹی منصوبے پر عملدرآمد کی منظوری دیدی
Jan 23, 2018