باب پاکستان کی ازسرنو تعمیر، لاگت میں اضافے کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے باب پاکستان کی ازسرنو تعمیر اور اربوں روپے کے غیر ضروری لاگت میں اضافے کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے اوپن مقابلے کے تحت باب پاکستان کی تعمیر کا ڈیزائن اور منصوبہ منظور کیا۔ ایک ارب تیس کروڑ کے منصوبے کے تحت تعمیراتی کام جاری تھا۔ موجودہ حکومت پنجاب نے منصوبہ روک دیا اور ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت سے منصوبے کا نیا ڈیزائن منظور کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...