جدہ ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان کی خارجہ پالیسی مثبت سمت جارہی ہے ، اور ملک کی معاشی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے تارکین وطن مطمئین رہیں حکومت انکے حقوق اور فلاح و بہبود سے واقف ہے ، یہ بات وزیر خارجہ خواجہ آصف نے جدہ میں مسلم لیگ ن کے چئیرمین چوہدری محمد اکرم اور نائب صدر چوہدری وحید سے ملاقات میں کہی ، خواجہ آصف نے کہا کہ سعودی عرب سے پاکستان کے برادرآنہ تعلقات ہیں جس پر پاکستان کو فخر ہے ۔ انہوںنے سعودی عرب میں ملازم پیشہ پاکستانیوں سے امید رکھی کہ وہ سعودی عرب کے قوانین پر بھر پور عمل کرتے ہوئے پاکستان کی نیک نامی کا سبب بنیںگے ۔
خارجہ پالیسی مثبت سمت میں جا رہی ہے: خواجہ آصف
Jan 23, 2018