راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی کچہری میں گزشتہ روز بندروں نے مٹر گشت کی۔ وکلاء اور سائلین بندروں کو کچہری میں دیکھ کر حیران رہ گئے۔ وکلاء اور سائلین بندروں کی ویڈیو بناتے اور شہری محظوظ ہوتے رہے۔ وکلاء کے مطابق اس سے پہلے بندروں کو یہاں نہیں دیکھا‘ شہری بندروں کو کھانے کی اشیاء بھی ڈالتے رہے۔
راولپنڈی کچہری میں بندروں کی مٹر گشت وکلاء اور سائلین ویڈیو بناتے رہے
Jan 23, 2018