اسلام آباد (محمد نواز رضا۔ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کے مرکزی عہدیداروں کا انتخاب فروری تک م¶خر ہو گیا ہے۔ 10 یا 12 فروری کو اسلام آباد میں متحدہ مجلس عمل کا اجلاس بلایا جائے گا جس میں ایم ایم اے کے عہدیداروں کے انتخاب کے علاوہ دیگر امور طے کئے جائیں گے۔ اجلاس کی میزبانی کے فرائض جمعیت علماءاسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمنٰ انجام دیں گے۔ جن کو ایم ایم اے کا سربراہ بنانے پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم ایم اے کو ایک الائنس کے طور پر الیکشن کمشن میں رجسٹر کرایا جائے گا اس وقت جماعت اسلامی اور اسلامی تحریک نے الیکشن کمشن کے نئے قواعد ضوابط کے تقاضے پورے کر دیئے ہیں جب جمعیت علماءاسلام (ف)‘ جمعیت علماءپاکستان اور مرکزی جمعیت اہلحدیث نے ابھی الیکشن کمشن کے قواعد کے مطابق معلومات فراہم کرنی ہیں۔ 10 یا 12 فروری کو اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں جماعت اسلامی اور جمعیت علماءاسلام (ف) بالترتیب تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے اتحادوں سے الگ ہونے کا شیڈول دیں گی۔
مجلس عمل
متحدہ مجلس عمل کے مرکزی عہدیداروں کا انتخاب فروری تک م¶خر
Jan 23, 2018