ماسٹر کارڈ صارفین کیلئے فلائی دبئی پر 15فیصد ڈسکاؤنٹ

Jan 23, 2018

کراچی (پ ر)ماسٹر کارڈ اور فلائی دبئی کے مابین ہونے والے معاہدے کے تحت پاکستان میں ماسٹر کارڈ کے تمام کارڈ ہولڈرز فلائی دبئی کے پورے نیٹ ورک پرآن بکنگ کے ذریعے 15فیصدڈسکاؤنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔فلائی دبئی اوپن ریوارڈممبران تمام پروازوں پر5فیصد اضافی ڈسکاؤنٹ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔اس موقع پرماسٹر کارڈ پاکستان، افغانستان کے کنٹری منیجر اورنگزیب خان فلائی دبئی جی سی سی، برصغیراور افریقا کے سینئر نائب صدر سندھیر سری دھرن نے کہا کہ آجکل سیاحت کا شعبہ تیزی سے فروغ پا رہا ہے لحاظہ پاکستانی مسافر اپنے سفر کو یادگار بنانے کیلئے مختلف رعایتی ڈیلز میں دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ ماسٹر کارڈ اپنے صارفین کی طرزِ زندگی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ماسٹر کارڈ کے فوائد فراہم کرنے کیلئے مصروفِ عمل ہے ۔

مزیدخبریں