کراچی(اسٹاف رپورٹر)دائود ہرکولیس مواصلات کے شعبے میں17.45 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گی جس کی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منظوری دیدی ہے۔ کمپنی کے سیکریٹری شفیق احمدنے اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ کمپنی ملائیشیا کی ایڈاٹ کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گی، ایڈاٹ ملک میں کمیونیکیشن کے ٹاور پر سرمایہ کاری کررہی ہے اور دائود ہرکولیس نے ایڈاٹ میں ایکویٹی اور شارٹ ٹرم لون کے تحت 17.45 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔