لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان سپر لیگ تھری کے لیے کمنٹری پینل کا انتخاب کر لیا گیا۔ پہلے 2 سیزنز کی طرح تیسرے ایڈیشن میں بھی دنیا کے بہترین کمنٹیٹرز کا انتخاب کیا گیا ہے۔پاکستان کے مایہ ناز کمنٹیٹر رمیز راجہ کے ساتھ ڈینی موریسن، ایلن ولکنز اور بازید خان شامل ہیں جبکہ بعد ازاں انہیں سابق آسٹریلوی سٹارز مائیکل سالٹر اور ڈیمن فلیمنگ بھی جوائن کریں گے۔ ویسٹ انڈیز کے سابق اوپننگ بیٹسمین ڈیرن گنگا بھی پی ایس ایل کمنٹری ٹیم کا حصہ ہوں گے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری کا آغاز 22 فروری سے دبئی میں ہوگا، 2 پلے آف میچز لاہور جبکہ ایونٹ کا فائنل 25 مارچ کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہے۔
پاکستان سپرلیگ تھری کیلئے کمنٹری پینل کا انتخاب کر لیا گیا
Jan 23, 2018