لاہور(سپورٹس رپورٹر) ملائیشین ہاکی فیڈریشن نے 2018 میں کھیلے جانے والے ستائیسویں اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کو شامل نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق 2017 میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے نہ مناسب سلوک کی بناء پر 2018 میں پاکستان ٹیم کو شامل نہیں کیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم کو اپریل میں منعقد ہونیوالے کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کا موقع ضائع ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سست روی کی وجہ سے قومی ٹیم کی رواں سال ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کا موقع نہ مل سکا۔ ملائشیا ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ٹورنامنٹ کی ٹیموں اور شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا، ارجنٹینا، بھارت، آئرلینڈ اور میزبان ملائیشیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ 3 سے 10 مارچ تک ملائیشیا میں کھیلا جائیگا۔
ملائیشین ہاکی فیڈریشن نے اذلان شاہ کپ سے پاکستانی ٹیم کو نکال دیا
Jan 23, 2018