حضرت شاہ رکن الدین عالمؒ کے عرس کی سہ روزہ تقریبات آج سے شروع

ملتان (نامہ نگار خصوصی) جنوبی ایشیاء میں سلسلہ سہروردیہ کے عظیم روحانی پیشوا،شیخ الاسلام حضرت شاہ رکن الدین عالم نوری حضوری سہروردی ملتانی ؒ کے 704 سالانہ عرس کی سہ روزہ تقریبات آج 23جنوری منگل سے دربار عالیہ قاسم باغ ملتان میں شروع ہورہی ہیں۔ جو 25 جنوری تک جاری رہیں گی۔ تقریبات کا افتتاح آج 23جنوری کو دس بجے دن ، دربار کے سجادہ نشین شاہ محمود حسین قریشی، تقریب غسل اور چادرپوشی سے کریں گے، اس کے فوراً بعد محکمہ اوقاف اور پاکستان زکریا اکیڈمی کے زیر اہتمام قومی کانفرنس کے پہلے اجلاس سے سابق وفاقی وزیر علامہ حامد سعید کاظمی۔ مفتی غلام مصطفی رضوی۔ مفتی ہدایت اللہ پسروری۔ ڈاکٹر محمد حسین آزاد۔ علامہ محمد فاروق سعیدی۔ قاضی محمد بشیر گولڑوی خطاب اور قاری عبدالغفار نقشبندی تلاوت کریں گے۔ عرس کے دوسرے روز 24جنوری کو قومی کانفرنس میں خواجہ معین الدین کوریجہ، سید محمد زوہیب گیلانی۔ سید علی حسین شاہ۔ قاری احمد میاں ۔ شوکت حسین شاہ جماعتی اور محمد نعیم اللہ سراجی مہمانان خصوصی ہوں گے۔ قاری محمد ظفر کوثر چشتی۔ قاری سلیم اشرف قادری۔ مولانا خادم حسین سعیدی۔ پروفیسر عبدالقدوس صہیب۔ پروفیسر الطاف حسین لنگڑیال۔ ڈاکٹر محمد ارشد بلوچ۔ مولانا محمد صادق سیرانی اور قاری رکن الدین قادری خطاب کریں گے۔ 25 جنوری کو اختتامی تقریبات میں خواجہ نصر المحمود تونسوی اور مقبول احمد ہاشمی مہمان خصوصی ہوں گے۔ جماعت اہل سنت کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی ۔ علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی۔ مولانا سعید احمد فاروقی۔ مولانا محمد حسین سلطانی اور پروفیسر کنور سلطان احمد خطاب کریں گے۔ عرس میں شرکت کے لیے انڈیا کے صوبہ راجستھان سے بھی 70زائرین کا قافلہ گزشتہ شب ملتان پہنچ گیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...