جمہوریت توانا ہو رہی ہے جون 10برس مکمل ہونے کی خوشخبری لائے گا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (ا وقائع نگار خصوصی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت توانا ہورہی ہے ٗ پارلیمانی نظام مزید مضبوط ہو رہا ہے ٗ رواں سال مئی، جون جمہوریت کے 10سال مکمل ہونے کی خوشخبری کے ساتھ طلوع ہوگا ٗ 2018میں عوام آزادانہ رائے کے حق سے اقتدار کی منتقلی کا دوسرا جمہوری روشن باب لکھیں گے ٗپاکستانی میڈیا کو حاصل آزادی کی کہیں اور مثال نہیں ملتی ٗپاکستان میں اقلیتیں محفوظ اور خواتین با اختیار ہیں ٗ قومی دھارے میں ان کا کردار بڑھ رہا ہے ٗماضی سے موجودہ پاکستان زیادہ روشن ہے ٗانشاء اللہ جلد دنیا ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کی تصویر دیکھے گی۔ پیر کو ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے ڈیوس روانگی سے قبل گفتگو میں انہوںنے کہاکہ کوئی مشکل مسلم لیگ (ن)حکومت کو قومی ترقیاتی اہداف کے حصول سے نہ روک سکی ٗقائد اعظم کے نظریے کے تحت جدید اور روشن پاکستان کی معمارمسلم لیگ(ن) ہے۔پاکستان میں آئین و قانون کی حکمرانی ہے ٗ ادارے بااختیار اور پوری آزادی سے کام کررہے ہیں ٗخوش قسمت ملک ہے جہاں سول سوسائٹی انتہائی متحرک، اظہاررائے کا بنیادی آئینی حق محفوظ ہے۔ کروڑوں شہریوں کا سوشل میڈیا کا بھر پور استعمال ثبوت ہے کہ پاکستان جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں ترقی یافتہ دنیا سے پیچھے نہیں ۔پارلیمان نے اطلاعات تک رسائی کا حکومت کا پیش کردہ بل منظورکرکے جمہوریت کو قوت دی،مریم اورنگزیب نے کہاکہ اس بل کی منظوری میں تمام سیاسی جماعتوں کا کردار لائق تحسین ہے ۔انہوںنے کہا کہ دنیا کا پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر تسلیم کرنا حکومتی کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔ کثیر القومیتی ثقافت، کھیل، عظیم قومی ورثہ اور مسحور کْن سیاحتی مقامات پاکستان کا اصل چہرہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...