لاہور (کامرس رپورٹر)ٹیکسیشن محکموں کے افسران اور ملازمین کے صوابدیدی اختیارات ختم کیے جائیں،وفاقی اور صوبائی ٹیکسیشن سسٹم میں ہم آہنگی لاکر یکساں ٹیکسیشن سسٹم لایا جائے،ٹیکسیشن کے حوالے سے صوبائی اور وفاقی سطح پر ایک ہی وزارت قائم کرنا ہوگی، نئی صنعتوں اور انڈسٹریل زونز بنانے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتیںموثر اقدامات کریں، بیرونی سرمایہ کاری اور ملک میں موجود صنعت کاروں اور نئی پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کی رجسٹریشن سمیت تمام ڈاکیومنٹیشن کیلئے ایک اِدارہ بنا کر ون ونڈو سسٹم متعارف کروایا جائے۔اس امر کا اظہار سابق صدر لاہور ٹیکس بارحبیب الرحمٰن زبیری صدرلاہور ڈویژن لائرز یونٹی وِنگ عاشق علی رانا ، ٹیکس ماہرین ذوہیب الرحمن زبیری ، محمد حسن علی قادری، سیف الرحمن زبیری، سابق صدر لاہور ٹیکس بار محمد اجمل خان، عزیزالرحمن زبیری سمیت دیگر نے کیا ہے ۔