نادرا نے بیمہ پالیسیوں کی تصدیق کی فیس میں کمی کرنے کی حامی بھر لی

لاہور (کامرس رپورٹر) نیشنل ڈیٹا بیس اور رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے، مالیاتی شمولیت کے فروغ کی قومی پالیسی کے تحت قائم بیمہ کے شعبے کے ٹیکنیکل کمیٹی کے سفارش پر، مائیکرو انشورنس پالیسیوں کی تصدیق کے لئے، تصدیق کی فیس میں کمی کرنے کی حامی بھر لی ہے۔ بیمہ پالیسی کی تصدیق کی فیس میں کمی ان تمام پالیسیوں کے لئے ہو گی جو کہ موبائل فون، انٹر نیٹ، ڈیجیٹل اور نان ڈیجیٹل طریقے سے فروخت کی جائیں گی۔ نادرا کی تصدیقی فیس میں کمی سے مائیکرو انشورنس پالیسیوں کے پریمئیم میں بھی کمی واقع ہو گی اور کم آمدنی والے افراد کے لئے پالیسی کے حصول کو آسان ہو جائے گا۔ نادرا کی جانب سے بیمہ کی تصدیقی فیس میں کمی قومی مالیاتی شمولیت کی پالیسی کے مقاصد کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہو گا۔ حکومت کی جانب سے تمام حلقوں کے عوام کو مالیاتی سہولتوں جیسے کہ بینکنگ، انشورنس اور سرمایہ کاری کے مواقع کی زیادہ سے زیادہ دستیابی کے لئے مالی وسائل میں شمولیت کی قومی پالیسی (National financial inclusion Strategy) جاری کی گئی۔ اس قومی پالیسی پر عمل درآمد کے لئے ایک کونسل قائم کی گئی ہے جس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ کرتے ہیں جب ایک اس سلسلے میں ایک سٹئرنگ کمیٹی بھی قائم ہیں جس کی صدارت سٹیٹ بینک کے گورنر کرتے ہیں۔ اس سٹئرنگ کمیٹی کے تحت سات تکنیکی کمیٹیاں بھی قائم کی گئی ہیں جن میں سے ایک اہم کمیٹی تکنیکی کمیٹی برائے انشورنس ہے جس کی سربراہی ایس ای سی پی اور انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان مشترکہ طور پر کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن