ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کااجلاس ، اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں کمی عوام کومعیاری گوشت ،دوھ فراہم کرنا ہوگا ملزمان کو کوئی ریلیف نہیں دینگے، ڈی سی جہلم

Jan 23, 2018

جہلم(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں اشیائے خردو نوش کی قیمتوں میں واضع کمی کر دی گئی، عوام کو ریلیف دینا ہمارا فرض ہے ،معیاری گوشت اور دودھ فراہم کرنا ہوگا اور اسضمن میں کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا، غیر معیاری آٹا اور کم وزن والی روٹی اورنان بیچنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ان خیالا ت اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے اشیائے خردو نوش کی قیمتوں میں واضع کمی کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے کہاکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں تاجربرادری کے تعاون سے عوام کے وسیع تر مفاد میں مقرر کی جاتی ہے اور مقررکردہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے والوں کو جرما نے کئے جائیں گے اور عوام کو حق حاصل ہے کے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کی شکایت کریں۔ انہوںنے کہا کہ تمام دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے ریٹ لسٹ نمایاں طور آویزاں کریں اور صارفین کو اگر قیمتوں کے متعلق شکایت ہو تو متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز سے رابطہ کریں اور فوری کاروائی کی جائیگی۔

مزیدخبریں