علاقہ نلہ میں سوئی گیس بِلوں کی عدم تقسیم،چیئرمین ڈپٹی چیف آفس پہنچ گئے

باہتر (نامہ نگار) محکمہ سوئی گیس واہ کینٹ(ٹیکسلا) آفس کے ڈسٹری بیوشن عملے کی طرف سے یو سی باہتر سمیت علاقہ نلہ کے کئی دیہاتوں میں سوئی گیس کے بِل تقسیم نہ کرنے کی شکایات ملنے پر چیئرمین یو سی باہتر سید زاہد حسین شاہ اور ملک خالد ایوب اعوان نے ڈپٹی چیف آفس واہ کینٹ میں جاکر متعلقہ حکام کو علاقہ نلہ میں ڈسٹری بیوشن عملے کی چیرہ دستیوں کے حوالے سے نہ صرف آگاہ کیا بلکہ چیئرمین سید زاہد شاہ نے اپنے لیٹر پیڈ پر تحریری شکایت لکھ کر افسرانِ بالا کے سپرد کر دی جِس پر انچارج بلنگ سیکشن عبدالجبار نے (صفحہ6 بقیہ38)
اُنہیں ڈسٹری بیوشن عملے کے خلاف فوری اقدامات اُٹھانے اور آئندہ ماہ سے سوئی گیس کے بلوں کی بروقت تقسیم کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کے ساتھ ساتھ گذشتہ ماہ کے بلز نہ جمع کرانے والے متاثرہ افراد کے اگلے بلوں میں لگ کر آنے والے اضافی سرچارج کی رقم بھی ڈسٹری بیوشن عملے پر ڈال کر صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کا وعدہ کیا علاقہ بھر کے عوامی حلقوں نے چیئرمین یو سی باہتر سید زاہد حسین شاہ کی کاوشوں کو شاندار الفاظمیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی عوام کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے رہیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن