دھرنے اوراحتجاج کی سیاست کو عوام نے بری طرح مستردکردیا ،ملک لیاقت حسین

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) چیئرمین یوسی90ملک لیاقت حسین نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل بلند بانگ دعوئوں اور نعروں سے نہیں بلکہ عمل سے حل ہوتے ہیں اور مسلم لیگ ن کی حکومت نے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کی نئی مثال قائم کی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام نے اسی عوامی خدمت کے صلے میں اپوزیشن کی باتوں پر کوئی کان نہیں دھرا اور پورا زور لگانے کے باوجود تحریک انصاف، پی پی پی ،عوامی تحریک اور دیگر جماعتیں مال روڈ پرچند ہزار لوگوں کو بھی اکٹھا نہیں کر سکیں عوام باشعور ہیں آئندہ بھی تحریک انصاف کو الیکشن میں مستردکردینگے۔۔ انہو ںنے کہا کہ پاکستان کے باشعورعوام بخوبی جانتے ہیں کہ عوام کی خدمت مسلم لیگ ن کے سواکسی جماعت نے نہیں کی دھرنے اوراحتجاج کی سیاست کو عوام نے بری طرح مستردکردیا ہے ،آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن پورے ملک میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی،جتنے ترقیاتی کام شہبازشریف نے پنجاب بھرمیں کرائے ہیں اس کی تاریخ میں مثال نہیںملتی مسلم لیگ ن کے کارکنان اپنے قائدین نوازشریف،شہبازشریف،چوہدری نثارعلی خان کی قیاد ت میں متحد اور متحرک ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن