امریکا نے ملک میں درآمد کی جانے والی واشنگ مشین اور سولر پینلوں پر ڈیوٹیاں اور ٹیکس بڑھادیا۔نئی ڈیوٹیاں اور ٹیکس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی تجارتی پالیسی کا حصہ ہیں ۔انھوں نے عہدہ سنبھالنے کےبعد اس طرح کے اقدامات کااعلان کیاتھا جس سے مقامی صنعتوں کو پروان چڑھایاجائے۔امریکی صدر کے اعلان سے چین کے سولر پینل اور جنوبی کوریا کے واشنگ مشین بنانے والے سب زیادہ متاثر ہونگے۔ دونوں ممالک نے امریکی صدارتی فیصلے کو شدید تنقیدکا نشانہ بنایاہے۔جنوبی کوریانے نئے ڈیوٹیوں اور ٹیکس کے خلاف عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او)میں امریکی فیصلے کی شکایت درج کروانے کااعلان کیاہے۔