پی آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد منتقل کرنے کی سفارش، مفت ائر ٹکٹ پر نظرثانی ہو گی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے پی آئی اے کی بحالی کیلئے اہم اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ پی آئی اے کی بحالی کے فیصلے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں کئے گئے تھے۔ اجلاس میں آرمی چیف، ائر چیف اور سینئر حکام نے شرکت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ پارلیمنٹرینز کیلئے مفت ائر ٹکٹ کی پالیسی پر بھی نظرثانی ہو گی۔ ائر لائن انڈسٹری اور ملک کے اندر فضائی سفر پر ٹیکسوں کی شرح کم کی جائے گی۔ پاکستان میں فضائی سفر پر ٹیکسوں کی شرح خطے میں سب سے زیادہ ہے۔ نیچے لایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن