لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی ماڈل ٹائون میں واقع رہائش گاہ کے عقبی دروازے کے بالمقابل گرائونڈ میں قائم تجاوزات کو گزشتہ روز مسمار کر دیا گیا، گرائونڈ میں تجاوزات سابق دور سے پولیس کنٹرول روم قائم تھا۔ ماڈل ٹائون سوسائٹی نے گزشتہ روز کارروائی کرکے تجاوزات کو مسمار کر دیا۔ قبل ازیںسابق وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر سکیورٹی کے لئے تعینات پولیس افسران کے لئے قائم دفاتر کو پہلے ہی مسمار کیا جا چکا ہے۔ مسلم لیگ ن کے دور میں ہی سپریم کورٹ کے حکم پر سابق وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے اردگرد 12سڑکوں پر سے رکاوٹیں ختم کی گئی تھیں ۔