سانحہ ساہیوال: گاڑی فیصل آباد میں مارے جانے والے عدیل حفیظ کی تھی، کچھ عرصہ سے ذیشان استعمال کر رہا تھا، دہشتگرد عثمان کے ساتھ سیلفی بھی مل گئی: ذرائع

Jan 23, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی) ساہیوال واقعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی کے معاملہ میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق گاڑی فیصل آباد میں مارے جانے والے عدیل حفیظ کی ملکیت تھی۔ عدیل نے گاڑی آن لائن اپیلی کیشن کے ذریعے ثاقب محمد نامی شخص سے چھ لاکھ اسی ہزار کی 9 مئی 2018ء کو خریدی تھی۔ ذرائع کے مطابق گاڑی کچھ عرصے سے ذیشان جاوید کے استعمال میں تھی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ذیشان کے فون سے فیصل آباد میں مارے گئے دہشت گرد عثمان کے ساتھ سیلفی بھی حاصل کر لی گئی۔

مزیدخبریں