عمران کی حکومت میں ملک ڈوبتا دیکھ رہا ہوں، وفاق سے حق لیکر رہیں گے: مراد علی شاہ

کراچی (وقائع نگار) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم وفاق سے حق زبردستی لیکر رہیں گے، ہم سندھ کے عوام کو حساب دیکر ہی بار بار منتخب ہوئے ہیں ہم سے حساب لینے کی باتیں نہ کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سولی پر چڑھانے کی باتیں بند کی جائیں، پکڑ دھکڑ کی کوشش کی گئی توپھر وزارت عظمیٰ بھی باقی نہیں رہے گی۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت میں ملک کو ڈوبتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ میرے چین جانے کی وجہ سے میرا نام ای سی ایل میں ڈالا گیاتھا، حکومت سندھ کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کے حوالے سے بہت سنجیدہ ہے لیکن وفاق کی جانب سے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔وہ منگل کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کے حوالے سے اپنا پالیسی بیان ے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اس ایوان میں جب کے سی آر منصوبے کے حوالے سے بات کی گئی تو میں موجود نہیں تھا اس لئے آج ضروری سمجھتا ہوں کہ اس حوالے سے سندھ اسمبلی کی پوزیشن اور حقائق کو ریکارڈ پر لے آؤں۔انہوں نے کہا کہ کل ایوان میں کے سی آر سے متعلق کچھ خطوط دکھائے گئے۔میں پوری بات بتا دیتا ہوں، مراد علی شاہ نے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو سولی پر چڑھانا بند کریں اپنے ووٹروں کے لئے کام کریں جنہوں نے آپکو ووٹ دیا۔ ملک کی معاشی حالت بہت خراب ہے۔ میں اس وفاقی حکومت کی وجہ سے ملک کو ڈوبتے دیکھ رہا ہوں۔ سولی پر ایک کو تو چڑھا دیا مگر وہ آج تک زندہ ہیں، ہمیں بھی سولی پر چڑھا دو، سولی پر چڑھانا اور مارنے مرنے کی باتیں چھوڑ دو۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم وفاق سے اپنا حق زبردستی لیکر رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...