راولپنڈی، لاہور (آن لائن+ نمائندہ خصوصی) پنجاب میں پتنگ بازی پر عائد پابندی کے خاتمے کے بعد راولپنڈی کا ایک اور13سالہ بچہ پتنگ بازی کی نذر ہوگیا۔ ہائی پاور لائنوں میں سے پتنگ کی ڈور نکالنے کے دوران بچے کا ایک ہاتھ کٹ کر الگ ہو گیا۔ مورگاہ کا 13 سالہ اویس کو پتنگ اتارتے ہوئے کرنٹ لگاجس سے بچے کا ایک ہاتھ جسم سے الگ ہو گیا، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچہ جان کی بازی ہار گیا۔دوسری طرف لاہور میں فیصل ٹائون کے علاقہ میں لنک ماڈل ٹائون روڈ کے بالمقاب زینب ٹاور کے قریب موٹر سائیکل سوار عبدالحسیب گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا۔ اسے جناح ہسپتال داخل کرادیا گیا۔