پنجاب میں تبدیلی کی ہوا چلی تو دیکھیں گے ابھی رابطہ نہیں ہوا:خورشید شاہ

اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت اور اتحادیوں میں الائنس میرٹ پر نہیں ہوا۔ اتحاد حالات کے تحت بنوایا گیا ہے۔ اتحادی جماعتیں حکومت کی جانب سے اہم معاملات میں مشاورت نہ کئے جانے پر نالاں ہیں۔ حکومت سمجھتی ہے انہیں اقتدار کا حصہ بنایا اور سپیکر شپ دی گئی ہے۔ حکومت سمجھتی ہے اتحادی ان کے محتاج ہیں جبکہ ایسا نہیں۔ حکومت یہ سمجھنے کو تیار نہیں اتحادیوں کی وجہ سے ہی ان کی حکومت بنی ہے۔ پنجاب میں تبدیلی کی ہوا چلے گی تو دیکھیں گے۔ پیپلزپارٹی سے پنجاب میں تبدیلی کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ بدقسمتی سے حکومت کے پاس کوئی سوچ، وژن یا سیاست نہیں ۔ ساہیوال واقعہ پنجاب حکومت کی نا اہلی ہے۔ جے آئی ٹی کی بجائے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ حکومت صرف اتحادیوں کے سہارے کھڑی ہے۔

ای پیپر دی نیشن