کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی کی پوتی میر مرتضی بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ فاطمہ بھٹو کو تحریک انصاف میں شامل کرنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔ تاہم فاطمہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت سے انکار کردیا۔ فاطمہ بھٹو نے کہا کہ اس حوالے سے جو چھ کہا گیا اس میں سیچائی کی ذرا سی بھی رمق نہیں، یہ بالکل بے بنیاد اور گھڑی ہوئی باتیں ہیں اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔