لاہور(سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پوری قوم فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع چاہتی ہے جووقت کی ضرورت ہے،حکومت حزب مخالف کے اتحاد سے خوفزدہ نہیں کیونکہ ان جماعتوں نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر گٹھ جوڑ کیاہے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ مسلح افواج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی گراں قدرقربانیوں کی بدولت ملک میں امن بحال ہوچکاہے۔ مسلح افواج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک تباہ کردیئے ہیں۔پوری قوم فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع چاہتی ہے جووقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے ملک اور سیاست سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں گے۔
پوری قوم فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع چاہتی، یہ وقت کی ضرورت ہے: شیخ رشید
Jan 23, 2019