اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان خود بال ٹمپرنگ سے حکومت میں آئے، دوسروں کو چور کہتے کہتے عوام کا مینڈیٹ چرا لیا، نا اہل حکومت نے چھ ماہ میں پاکستان کی معیشت ڈبو دی ہے، پوری دنیا میں پاکستان کو کرپٹ ملک متعارف کراکر عمران خان ملک دشمنی کر رہے ہیں۔ عمران خان کے قطر میں بیان پر ردعمل میں احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان میں کرپشن اور دیانت اتنی ہے جتنی کسی بھی ملک میں ہے۔ ملک بدترین مہنگائی، قرضوں اور نااہلی کا نشانہ بنا دیا گیا ہے۔ عوام مسلم لیگ ن کے ترقیاتی دور کو یاد کر رہے ہیں۔
عمران خود بال ٹمپرنگ سے حکومت میں آئے، 6 ماہ میں معیشت ڈبو دی: احسن اقبال
Jan 23, 2019