ریاض (صباح نیوز) سعودی عرب کے تعاون سے تیار ہونے والے پہلے مواصلاتی سیٹلائیٹ کو 5فروری 2019 کو خلا میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کا پہلا مواصلاتی سیٹلائیٹ ایس جی ایس ون شمالی امریکا میں قائم فرانسیسی اڈے سے سعودی عرب کے معیاری وقت کے مطابق رات 11بج کر 55 منٹ پر خلا میں بھیجا جائے گا۔ سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز سائنس وٹیکنالوجی سٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ سیٹلائیٹ امریکا کی لاک ہیڈ مارٹن کمنی اور سعودی عرب کے انجینئروں کی مشترکہ مساعی سے تیار کیا گیا۔