کابل (آئی این پی) افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں افغان بارڈر پولیس کی جانب سے ایک کاروائی کے دوران 5طالبان کمانڈر ہلاک ہو گئے۔طالبان کمانڈرز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ دہشت گردانہ کاروائیوں کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔ افغان بارڈر پولیس کی جانب سے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر شیلنگ کی گئی۔ایک دوسری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے منگل کو دو ایسے طالبان کمانڈرز کو نشانہ بنایا جو بارودی سرنگوں کی تنصیب کے ماہر تھے،یہ دونوں طالبان کمانڈرز علی نگر کی ہائی وے پر بارودی سرنگ نصب کرنے والے تھے۔ لغمان میں طالبان کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، جوابی فائرنگ سے 2 مارے گئے۔