پٹرول پمپس نے 8 کروڑ روپے کی عدم ادائیگی کے باعث لاہور پولیس کو پٹرول دینا بند کر دیا

Jan 23, 2019

لاہور (نامہ نگار)پٹرول پمپس نے 8 کروڑ روپے کی عدم ادائیگی کے باعث لاہور پولیس کو پٹرول دینا بند کر دیا ہے ۔جس سے متعددتھانوں کی گاڑیوں کو گشت کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی تھانوںمیں موجو د گشت کرنے والی گاڑیوں کے لیے پٹرول کی فراہمی پٹرول پمپ مالکان نے بند کر دی ہے۔ گاڑیوں کو گزشتہ 7 روز سے پٹرول نہیں دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول نہ ملنے کی وجہ سے تھانوں کی گاڑیوں کو گشت کرنے میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑا رہا ہے۔ تھانوں کے ایس ایچ او اور منشی تھانوں میں آنے والے سائلین سے تیل کے پیسے مانگ کر پٹرول ڈلوا رہے ہیں۔ آئی جی فنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے پٹرول کی مد میں پیسے جاری نہیں کئے جا رہے ہیں جسکی وجہ سے پٹرول پمپ کے مالکان نے پٹرول دینا بند کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ایڈمن لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ کارڈ پر پٹرول بند ہوا ہے، پرچی پر پٹرول مل رہا ہے۔

مزیدخبریں