ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی کیلئے مقامی تجارت کو تحفظ دیا جائے: اپٹما

لاہور( کامرس رپورٹر ) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ( اپٹما) کے چیئرمین سید علی احسان نے حکومت پر زوردیا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی اور گروتھ کے لئے ضروری ہے کہ مقامی تجارت کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ مقامی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی پیداوار کے برابر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے اور سمگلنگ کے ذریعے غیر قانونی طو رپر ٹیکسٹائل مصنوعات مقامی تجارت میں داخل ہو رہی ہیں ۔ایک روایتی اندازے کے مطابق ٹیکسٹائل انڈسٹری ستر فیصد دھاگے سے کپڑ اور ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کرتی ہے جبکہ تیس فیصد دھاگہ مقامی تجارت میں استعمال ہوتا ہے ۔ اگر حکومت اقدام کرے تو مقامی صنعت بآسانی اپنی پیداوار دگنی کر کے ملک کی 22کروڑ آبادی کی ضروریات پوری کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسابقتی ممالک میں ٹیرف ریجیم موجود ہے وہاں ان کی مقامی صنعت کا حجم بڑھ رہا ہے جبکہ پاکستان میں حکومت نے لوگوں کو پاکستانی بنو اور پاکستانی مصنوعات خریدو کے لئے متحرک نہیں کیا ۔ ایسا کیا تو اس کے بہتر نتائج برآمد ہو سکتے ہیں ۔ حکومت ٹیکسٹائل پالیسی بنا رہی ہے جس میں مقامی تجارت کے تحفظ کو بے حصہ بنایا جائے ۔ نہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسا دھاگہ جو ملک میں تیار نہیں ہوتا اس کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کی جائے اور سینتھٹیک دھاگو ں اور فیبرکس کی برآمد پر 20فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن