لائن سٹاف کو معیاری حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے: خورشید احمد

Jan 23, 2019

لاہور (پ ر) محکمہ بجلی کے لائن اور گرڈ عملہ بجلی کا خطرناک ترین کام دن رات اور گرمی، سردی اور قومی تہواروں کے دوران بھی ملک کے اڑھائی کروڑ سے زائد بجلی صارفین کے لئے ملک بھر میں بجلی کی سپلائی کا کام سرانجام دیتا ہے انہیں بجلی کے کام کے دوران آئے روز المناک حادثات سے محفوظ رکھنے کے لئے بجلی کے کام میں دن بدن زیادتی اور دیرینہ کارکنوں کی ریٹائرمنٹ کے پیش نظر سٹاف کی کمی جلد پوری کی جائے۔ بجلی کے کام کو محفوظ طور پر سرانجام دینے کے لئے لائن سٹاف کو معیاری حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ بجلی کے عملہ کی پیشہ وارانہ، معیاری عملی تربیت کی فراہمی کو واضح طور پر مہیا کرانے کا انتظام کیا جائے۔ کام پر سیفٹی اصولوں پر سختی سے عمل کرائے۔ گرڈ عملہ کو بھی ان کو خطرہ الائونس دیا جائے کنٹریکٹ پر تعینات ملازمین کو ریگولر کیا جائے۔اس موقع پرلاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مجاہد پرویز چٹھہ نے کہا کہ کارکنوں کو محفوظ حالات کار مہیا کرانے اور سٹاف کی عنقریب بھرتی کی جا رہی ہے۔یہ مطالبات ایک قرارداد کے ذریعے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیر اہتمام بجلی کے کارکنوں کو کام پر حادثات سے محفوظ کرانے اور صحت مند حالات کار مہیا کرانے کی مہم کو کامیاب کرنے کے لئے منعقدہ ’’سیفٹی ڈے‘‘ کانفرنس زیر قیادت بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد نے بیان کئے۔ انہوں نے کارکنوں کو تلقین کی کہ وہ کام پر سیفٹی کے اصولوں پر عمل نہ ہونے کی صورت میں کام سے انکار کر دیں۔ یہ ان کا بنیادی حق ہے۔ اجلاس میں یونین کے نمائندگان حاجی محمد یونس، رانا عبدالشکور، مظفر متین، اسامہ طارق، شیخ شعیب، چودھری محمد اکرم گجر، رانا محمد اکرم، حاجی لطیف، ملک ظہور، نوید عاشق ڈوگر، لیاقت گجر اور دیگر نمائندگان یونین نے خطاب کیا۔ اس موقع پرلاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مجاہد پرویز چٹھہ اور وجاہت سعید رانا ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر NTDC نے کہا کہ محکمہ بجلی کے کارکنوں کو کام پر صحت مند اور محفوظ حالات کار مہیا کرانے اور سٹاف کی کمی کو دور کرنے کے لئے عنقریب بھرتی کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں