اسلام آباد( اپنے سٹاف رپورٹرسے ) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ انسانیت کودرپیش ظلم وبربریت، مصائب وآلام اوربحرانوں کااصل سبب محمدؐ آل محمدؐ کے فرمودات ،قرآنی احکامات کوفراموش کرنا،روحانیت ترک کرکے مادیت کوبخشش کا سہار بناناہے ، ازلی دشمن عالمی سرغنے کی سرپرستی میں پاکستان کی بقاوسلامتی کیخلاف منظم سازشوں میں مصروف ہے اقوام متحدہ کی قراردادوں ،کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیربھارت کیساتھ تعلقات قائم کرنامحض خوش فہمی ہے،دنیابھر کی تحاریک آزادی وحریت کامنبع وسرچشمہ قربان گاہ کربلاہے جسے اجاگرکرنے کیلئے حضرت امام زین العابدین ؑ نے کوفہ وشام کے بازاروں اورابن زیادویزیدکے درباروں میں اپنے بصیرت افروزخطبات وبیانات سے قصرہائے یزیدیت وآمریت میں دراڑیں ڈال دیں ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے یوم ولادت پرنورحضرت امام علی ابن الحسین ؑ کے موقع پرمحفل سجادیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیاحامدعلی شاہ موسوی نے واضح کیاکہ حضرت علی ابن الحسین ؑ طولانی سجدوں اورکثرت عبادت کی وجہ سے زین العابدین ؑ کہلائے ، بنا برروایات نیمہ جمادی الاول کوورودمسعودفرماکراپنے نورسے پوری دنیاکوروشن کردیا۔
بحرانوں کاسبب روحانیت ترک کرکے مادیت کوبخشش کاسہارابناناہے،حامدموسوی
Jan 23, 2019