جندروٹ سیکٹر: بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد زخمی

بھارتی فوج کی سیز فائر معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی، جندروٹ سیکٹر میں آبادی پر فائرنگ، بھارتی فائرنگ سے 1 خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور جندروٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 شہری زخمی ہو گئے۔ پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

ای پیپر دی نیشن