انڈر 19 ورلڈ کپ: شاہینوں کی بلند پرواز، سپر لیگ کواٹر فائنل میں جگہ بنالی

کراچی (اسپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 38 رنز سے شکست دیکر سپر لیگ کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔پوچیف اسٹروم میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو محض 27 رنز پرپاکستان کے اوپنر حیدر علی آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 19 رنز بنائے۔اس کے بعد فہد منیر اور محمد شہزاد کے درمیان 46 رنز کی شراکت قائم ہوئی مگر اس کے بعد قومی ٹیم کی یکے بعد دیگرے 2 وکٹیں گرگئیں، اوپنر محمد شہزاد 27 اور کپتان روحیل نذیر بغیر کوئی رن بناکر آؤٹ ہوئے۔مجموعی طور پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد فہد منیر اور قاسم اکرم نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور نصف سنچریاں اسکور کیں۔ قاسم اکرم 54 اور فہد منیر 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم سے سب سے اہم اننگز مڈل آرڈر بیٹسمین محمد حارث نے کھیلی۔ انہوں نے 48 گیندوں پر 81 رنز کی برق ر فتار اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعہ 300 کے پاس پہنچادیا، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے، زمبابویکی جانب سے ڈائیلان گرانٹ نے 46 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم کا آغاز متاثرکن رہا، ابتدائی 38 اوورز میں 208 رنز بنانے والی زمبابوے ٹیم کے محض 4 کھلاڑی ہی آؤٹ ہوئے تھے تاہم قومی ٹیم کے میڈیم پیسر محمد عباس آفریدی نے 39 ویں اوور میں 2 وکٹیں حاصل کرکے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔زمبابوے کی پوری ٹیم 46.3 اوورز میں 256 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور یوں گرین شرٹس نے زمبابوے کو 38 رنز سے شکست دیکر سپر لیگ کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔زمبابوے کے ملٹن شومبا 58 اور ویسلے مادھیویرے 53 رنز بناکر نمایاں رہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے عباس آفریدی اور طاہر حسین 3 ،3 جبکہ قاسم اکرم اور عامر علی نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔48 گیندوں پر 81 رنز کی اننگز کھیلنے پرپاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین محمد حارث کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا گروپ میچ 24 جنوری کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلی گی۔خیال رہے کہ پاکستان ٹیم نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں فاتحانہ آغاز کیا تھا اور پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...