پنجاب حکومت کی گلوکار شوکت علی کیلئے 3لاکھ روپے امداد

Jan 23, 2020

لاہور(کلچرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی طرف سے گلوکار شوکت علی کیلئے تین لاکھ روپے کی امداد دی گئی ۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن محمد ندیم قریشی اور ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر محمد سلیم ساگر نے شوکت علی کی رہائشگاہ پر تین لاکھ روپے کا چیک ان کے حوالے کیا۔اس موقع پر شوکت علی کے صاحبزادے امیر شوکت علی،عمران شوکت علی اور انفارمیشن افسران نوید اختر اور صابر بخاری بھی موجود تھے۔شوکت علی نے بھرپور سپورٹ پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور محمد ندیم قریشی کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں