نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں عارضی ہسپتال قائم

لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس + نیوزرپورٹر) نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سی سی ٹی وی کنٹرول روم اور سپورٹس بورڈ پنجاب، جنرل ہسپتال کے باہمی تعاون سے پاک بنگلہ دیش ٹی 20کرکٹ سیریز کیلئے 20بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال قائم کر دیا گیا۔ رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے گزشتہ برسوں میں ملک میں دہشت گردی کی لہر کی وجہ سے غیرملکی ٹیمیں پاکستان آنے سے انکار کرتی رہیں ، اب اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ سکیورٹی اداروں کی کاوشوں سے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے جس کی وجہ سے غیر ملکی ٹیمیں تسلسل کے ساتھ پاکستان آرہی ہیں، حال ہی میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں کھیل کر گئی ہے، اب بنگلہ دیش کی ٹیم آرہی ہے اس کے بعد پی ایس ایل شروع ہوگی اور اس کے ساتھ ہی کبڈی ورلڈ کپ بھی شروع ہورہا ہے جس میں بھارت سمیت 10ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...