رملہ : اسرائیلی فوج کے مظالم جاری ، گھر گھر تلاشی ، فلسطینی گرفتار

رملہ(صباح نیوز)قابض صہیونی فوج کی طرف سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں 12 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ اسرائیلی فوج نے ظلم کی انتہا کردی ، نوجوان پر وحشی کتے چھوڑ دیئے ۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ تفصیل میں بتایا گیا کہ17 سالہ فلسطینی نوجوان قیس عرعراوی کوغرب اردن کے جنین شہرمیں جنین پناہ گزین کیمپ میں قابض فوج نے گھس کر پکڑنے کی کوشش کی۔ گرفتاری کے وقت قابض فوج نے عرعراوی کو وحشیانہ جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ اس پر وحشی کتے چھوڑ دیئے۔ اس کے بعد قابض فوج وحشی کتوں کے ہمراہ اس کے گھر میں داخل ہوگئی۔ قابض فوج نے اسے گھیسٹ کر کتوں کے آگے پھینک دیا۔ وحشی کتوں نے اسے بری طرح بھنبوڑ ڈالا۔ اس کے بعد اسے شدید زخمی ہونے کے باوجود آنکھوں پر پٹی باندھ کر فوجی جیپ میں ڈال دیا گیا۔عرعراوی کو اسرائیلی فوج نے الجلمہ حراستی مرکز میں منتقل کردیا گیا جہاں اسے بدترین جسمانی تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔گرفتار ہونیوالوں میںسابق اسیران اور ایک لڑکی بھی شامل ہے۔ادھر غرب اردن جے جنوبی شہر بیت لحم میں مراح رباح کے مقام پر تلاشی کی کارروائی میں دو فلسطینیوں کوحراست میں لیا۔

ای پیپر دی نیشن