لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی جانب سے اینٹی منی لانڈرنگ کے اختیارات استعال کرنے کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے چئیرمین نیب سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سلامت علی کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا کہ نیب آرڈیننس کے مطابق نیب منی لانڈرنگ کے خلاف تحقیقات نہیں کر سکتا ہے۔ نیب نے ملزم سلامت علی خلاف منی لاڈرنگ کیس کی انکوائری کراچی میں شروع کر رکھی درخواست گزار وکیل نے نشاندہی کی کہ نیب نے انکوائری کراچی سے لاہور ٹرانسفر کرنے کی بجائے راولپنڈی کر دی ہے۔ عدالت نیب کو درخواست گزار کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ کے اختیارات استعمال کرنے سے روکے لاہور ہائیکورٹ نے 23 جنوری کو چئیر مین نیب سے جواب طلب کر لیا۔