اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان بیجنگ میں مذاکرات جاری رہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں ایف اے ٹی ایف کے سوالات پر جوابی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، مذاکرات میں ایف اے ٹی ایف حکام نے پاکستان کی رپورٹ پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کررہے ہیں، جہاں انہوں نے حکام کو منی لانڈرنگ روکنے کیلئے اٹھائے ٹھوس اقدامات پر بریفنگ بھی دی۔
ایف اے ٹی ایف حکام کا پاکستان کی رپورٹ پر اظہار اطمینان
Jan 23, 2020