مغل پورہ اورہیڈبریج پر انٹرچینج تعمیر کیا جائے:اشرف عاصمی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ ،چیئرمین انسانی حقوق کمیٹی لاہور ہائی کورٹ بار لاہور ر بار نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مفاد عامہ کے لیے مغل پورہ لاہور نہر پر تعمیر شْدہ اور ہیڈ بریج پر انٹرچینج تعمیر کیا جائے۔ صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نہر کے پْل مغلپورہ شالیمار لنک روڈ لاہور پر چند سال قبل ایک اور ہیڈ بریج بنایا گیا تھاجس سے اِس علاقے کی لاکھوں نفوس پر مشتمل استفادہ کررہی ہے۔ شالیمار لنک روڈ لاہور سے کینٹ جانے والی ٹریفک اور کینٹ سے مغلپورہ شالیمار لنک روڈ لاہور کی طرف آنے والی ٹریفک کو بہت فائدہ ہوا۔

ای پیپر دی نیشن