کرونا وائرس پر پاکستان نے ایڈوائزری جاری کردی ، ائر پورٹس پر خصوصی کاؤنٹر بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) وزارت صحت نے چین میں خطرناک کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر سینٹرل ہیلتھ سٹیبلشمنٹ کو اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے عالمی ادارہ صحت کا ہنگامی اجلاس جنیوا میں ہو رہا ہے۔ منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ ممالک سے کرونا وائرس دیگر ممالک میں منتقل ہونے کا خدشہ ہے۔ چین میں کرونا وائرس مچھلی اور گوشت منڈی والوں کو لاحق ہوا۔ ہیلتھ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری اس خطرناک وائرس کی علامات ہیں۔ یہ وائرس متاثرہ جانور یا حاصل شدہ غذا سے انسان میں منتقل ہو کر پھیپھڑوں کو شدید متاثر کرتا ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دنیا میں کرونا وائرس کی ویکسین تاحال دستیاب نہیں، اس سے بچا کا واحد حل بروقت احتیاطی تدابیر ہیں۔ یہ وائرس چین کے علاوہ جاپان، جنوبی کوریا اور تھائی لینڈ میں بھی پایا گیا ہے۔ ایڈوائزی میں خبردار کیا گیا ہے کہ چین سے پاکستان آنے جانے والے لاکھوں افراد کے ذریعے وائرس کی منتقلی کا خدشہ ہے، اس لیے چین سے پاکستان آنے جانے والوں کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔ حکومت نے اس کے سدباب اور بچا کیلئے ائیرپورٹس پر بھی خصوصی کائونٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس خطرناک وائرس سے چین میں 1700 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے اور ابھی تک تین اموات ہو چکی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...